اُلال:20/مارچ(ایس اؤ نیوز)ہلیال تعلقہ رائے پٹن کی ایک لڑکی کی گم شدگی کو لے کر اُلال پولس تھانے میں لاپتہ کیس در ج ہونے کے بعد رائے پٹن سے اُلال کی کمپنی میں کام دلوانے کے بہانے اُلال لے آنے والی سنیتا بچکلے پیر کو ہلیال پولس تھانے میں لاپتہ لڑکی کے ساتھ حاضر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
8ماہ پہلے رائے پٹن کی 20سالہ لڑکی دونڈی بائی چمنو بجاری ،یلاپور کی سنیتا بچکلے کے توسط سے اُلال کی ایک کمپنی میں کام دلوایا تھا۔ لیکن اچانک گذشتہ ایک ہفتہ سے دونوں کسی کے رابطہ میں نہیں آرہے تھے، جس سے پریشان ہوکر دونڈی بائی کے گھروالوں نے گاؤں والوں کے ساتھ ہلیال میں شکایت درج کرنے کے بعد 17مارچ کو اُلال کے پولس تھانےمیں بھی دونڈی بائی کے لاپتہ ہونے کا کیس درج کیا تھا۔ پولس کیس درج کرلینے کے بعد جانچ شروع کردی تھی۔ اسی دوران پیر کو سنیتا بچکلے نے دونڈی بائی کو لے کر ہلیال پولس تھانے میں حاضری دیتے ہوئے سنیتا نے کہا ہے کہ دونڈی بائی کے گھر والے اس کی مرضی کے خلاف شادی طئے کی تھی اسی بات کو لے کر وہ اپنے سا تھ اس کو رکھی ہوئی تھی ۔ لیکن دونڈی بائی کے سرپرستوں نے سنیتا کے الزام کا انکار کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔ سنیتا بچکلے کے خلاف اُلال میں بھی کیس درج ہونے کی وجہ سے ہلیال کی پولس سنیتا کو اُلال پولس کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔